1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:39
کراچی :موسم خوشگوار،شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا
کراچی : کراچی کے ساحل پر یوں تو گرمی و لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کا رش ہی رہتاہے لیکن موسم گرما کی تعطیلات کا آج آخری روز ہےاور رمضان المبارک کی بھی آمد آمد ہےاور موسم بھی خوشگوارہے ۔اسلئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ساحل سمندر کا رخ کیا ۔
ساحل پر سب سے زیادہ خوش بچے نظر آرہے تھے ۔ بچو ں کاکہنا تھا کہ انکے اسکول کل سے کھل رہے ہیں اس لئے وہ پکنک منانے اہلخانہ کے ساتھ آئے ہیں ۔ بہت سے بچوں نے اونٹ اورگھڑسوار ی بھی کی ۔پکنک منانے والے شہریوں کاکہناتھاکہ ساحل پر صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ بیٹھنے کےلئے بینچز بھی نہیں ہیں ۔