1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:40
چین میں من چلے نوجوان نے کردیا کمال
ہوانگ شینگ سٹی : نوجوانوں میں مہم جوئی کاجذبہ تو فطری ہے لیکن چین میں من چلے نوجوان نے کردیا کمال پیٹ پر چبکے پیالے سے بندھی رسی سے بغیر کسی سہارے یا مدد کے گاڑی کھینچی۔
زی لونگ نامی اس نوجوان کو اس نے اپنے پیٹ پر جو لوہے کا پیالہ چپکایا ہے کسی گلو یا مقناطیس سے نہیں بلکہ اس نے سانس روک کر اس پیالے کےحجم اور ہواکے خلا کا فائدہ اس مہارت اٹھایا کہ پیالہ ایسے چپک گیاجیسے لوہا طاقتور مقناطیس سے ۔
اس نے کار کو کھینچا اور بیس میٹر تک لےگیا، جبکہ کار کے اندر تو لوگ موجود ہی تھے بلکہ بونٹ پر بچے بھی بیٹھے تھے ۔ اس کے پیٹ سےچپکے پیالے کا وزن نو کلو گرام اورکھینجچے جانے والی گاڑی کا مجموعی وزن دو ٹن سے زیادہ ہے اسکا خواب ہے کہ اپنی اس مہارت کی بنیاد پراس کا نام گنیز بک میں شامل ہوجائے۔