3 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:7
نئی دہلی: بڑھتی مہنگائی سے بھارتی مسلمان بھی پریشان
نئی دہلی: آسمان سے باتیں کرتیں اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں بھارتی مسلمانوں کے روزہ بھی مشکل بنارہی ہیں۔ عوام بچت بازاروں کی عدم موجودگی کی شکایت کررہے ہیں ۔
رمضان المبارک کی آمد پر پاکستانی تو مہنگائی کا رونا روتے ہی ہیں لیکن اب بھارتی مسلمان بھی رمضان المبارک کی آمد پر مہنگائی کی شکایت کرتے نظر آرہے ہیں ۔ بھارتی مسلمان شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ شروع ہوتے ہی روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگی ہیں ۔ افطاری اور سحری کا سامان متوسط طبقہ کی پہنچ سے باہر ہوتا جارہا ہے ۔