تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:23

امریکی صدر کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات

واشنگٹن : امریکی صدر باراک حسین اوباما کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ان کے احباب نے صدر سے مصافحے کے شوق میں ٹکٹ خرید کر ان کی فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا۔



پہلی تقریب کے موقع پر صدر سے ملنے کے شوق میں شائقین نے پانچ سو ڈالر فی کس کے حساب سے ٹکٹ خریدے۔اس طرح کل پینتیس ہزار آٹھ سو ڈالرز کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔



امریکی صدر کی گولڈن جوبلی کی دوسری تقریب شکاگو کے اراگون بال روم میں ہوگی جہاں پندرہ سو افراد کی آمد متوقع ہے ٹکٹ پچاس ڈالر کا ہے وہاں اوبامہ کے علاوہ حاضرین کی تفریح کیلئے کچھ گلوکار بھی ہوں گے۔لیکن اگست کیونکہ امریکہ میں ساحلوں اور تفریح گاہوں میں چھٹیاں گزارنے کا وقت ہوتا ہے اس لئے فنڈز جمع کرنے کی مہم قدرے سست رہے گی۔



اس کے علاوہ قومی قرضے کی حد میں اضافے کا بل منظور ہونے کی خوشی میں امریکی صدر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ساتھیوں کو برگر کھلائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.