7 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:31
یوکرائن:چڑیاگھرکے لئے فنڈزجمع کرنے کامنفردطریقہ
یوکرائن: چڑیا گھر کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے یوکرائن کےشیردل نوجوان نے شیر کے پنجرے میں پانچ ہفتے گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔ جانوروں سے محبت کی اب تک تو کئی مثالیں آپ نے دیکھی ہوں گی لیکن ایسی نہیں دیکھی جیسی یوکرائن کے اس نوجوان نے قائم کی ۔
شیر دل نوجوان نے جب یہ دیکھا کہ کسی شہری کو چڑیاگھر کے جانوروں سے لگائو نہیں اور نہ ہی انہیں جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے فنڈز دیئے جارہے ہیں تو اس نے فنڈزاکھٹاکرنےکے لئے منفرد طریقہ اختیارکیا اور شیر کے پنجرے میں پانچ ہفتے گزارنے کا فیصلہ کیا جس میں پہلادن تو شیر کے ساتھ کھیلنے کودنے میں ہی گزر گیا۔
۔وہ شیر کے ساتھ سوتا بھی اور پنجرے میں کھاتاپیتا بھی ہے نوجوان کی اس بہادری کودیکھنے کیلیئے یوکرائن کے لوگ جوق درجوق چریاگھر کی طرف رواں دواں ہیں۔