24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:35
مادام تساؤ میوزیم میں کدؤں پر تراشی گئیں معروف شخصیات کی اشکال
نیویارک…این جی ٹی…نیو یارک کے مادام تساؤ میوزیم میں آجکل مشہور و معروف شخصیات کے مومی مجسمے نہیں بلکہ اُنکی اشکال والے کدو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔جی ہاں بالکل ہیلووین تہوار کی مناسبت سے مادام تساؤ نیویارک میں بھی ہیلووین ویک منایا جارہا ہے جسکے تحت ایک ماہر آرٹسٹ کے تراشے گئے کدو نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔مادام تساؤ کی انتظامیہ نے آرٹسٹ ہیومیک مہون کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اُنہیں معروف شوبزاور سیاسی شخصیات کی اشکال تراشنے کی ذمہ داری سونپی۔میک مہون نے اپنی ماہرانہ فنکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کدؤں پر لیڈی گاگا اور امریکی صدر باراک اوباما سمیت خاتونِ اول مشعیل اوباما اور دیگر افراد کی اشکال اس انداز میں تراشیں کے دیکھنے والے حیرت زدہ نظر آئے۔