24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:28
امریکہ میں اڑتے ہوئے بھوت نے سب کو پریشان کردیا
نیویارک…این جی ٹی…عام طور پر لوگ سفید چادر ،ڈراؤنے ماسک اور لمبی لمبی زلفوں والی وگ کا استعما ل کر کے بھوت بن کر لو گوں کو ڈراتے ہیں لیکن امریکہ میں ایک اڑنے والے بھوت نے لو گوں کو پر یشان ہی کر دیا۔ڈرے نہیں یہ کو ئی اصلی بھوت نہیں بلکہ ذہین دماغوں کا بنایا گیا ریموٹ کنڑول بھوت ہے جس میں کسی ہیلی کاپٹر کی طرح فضائی بلندی میں اڑنے کی صلا حیت بھی مو جود ہے۔اس بھوت کو رات کے اندھیرے میں اڑا کر اس کا آزمائشی تجربہ بھی کیا گیا جس کا مفید استعمال ہیلووین کے موقع پر کیا جائے گا۔