تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:13

امریکی ریسٹورینٹ کی انوکھی شرط، کھانا ہے تو چپ رہنا ہے

نیویارک …این جی ٹی …کھانا کھاتے ہوئے گفتگو کواچھا نہیں سمجھا جاتا مگر پھر بھی کچھ لوگ اس کام سے باز نہیں آتے اور باتیں کئے ہی چلے جاتے ہیں ۔لوگوں کی اسی عادت کو ختم کروانے کے لئے امریکی شہر نیویارک میں ایسا انوکھا ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں کھانا کھانے کی شرط خاموش رہناہے اوراس دوران باتیں کرنا بالکل منع ہے ۔یہاںآ نے والے لوگ ان ہدایات پر پوری طرح عمل کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے کھانے کا بھرپور لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.