تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:13

آسڑیاکا انوکھا انڈرواٹر پارک

ویانا …این جی ٹی …یوں تو دنیا بھر میں چہل قدمی اور تفریح کیلئے پارکس ایسی جگہ تعمیر کئے جاتے ہیں جہاں تک بچوں اور بڑوں کی رسائی باآسانی ممکن ہو لیکن آسٹریا کا یہ پارک تو کچھ انوکھا ہی ہے جو جھیل کی گہرائی میں واقع ہے ۔آسٹریا میں بلندو بالا پہاڑوں کے بیچ و بیچ واقع" گرین لیک" نامی جھیل کی گہرائی میں موجودانڈر واٹر پارک کی سیر کرنے کیلئے اسکوبا ڈائیونگ میں مہارت ہونا ضروری ہے ۔عام طور پر 2ہزاراسکوائر میٹر تک پھیلی س جھیل کی گہرائی صرف ایک میٹر ہے تاہم موسمِ سرما کے اختتام پر پہاڑوں پر جمی برف کی موٹی تہہ جب پگھل کر پانی کی صورت میں جھیل میں بھر جاتی ہے تو ناصرف اسکی گہرائی بارہ میٹر تک پہنچ جاتی ہے بلکہ رقبہ بھی دوگنا ہوجاتاہے۔اتنی بڑی تعداد میں پانی جمع ہو جانے کے باعث جھیل کے کنارے واقع پارک بھی اس میں ڈوب جاتا ہے اور اس طرح یہ انتہائی دیدہ زیب انڈر واٹر پارک کا روپ دھار لیتا ہے ۔ اس دیدہ زیب انڈر واٹر پارک میں ایک عام پارک کی طرح ناصرف درخت موجود ہیں بلکہ راہداریاں، لکڑی کے پُل اور بنچ بھی بنے ہوئے ہیں جہاں ہرسال بڑی تعداد میں سیاح اسکوبا ڈائیونگ کرنے اور زیرِ آب تصاویر کھینچنے آتے ہیں اور اس دلفریب نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.