25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:36
ماہر آرٹسٹ کا اسپرے پینٹنگ کی مدد سے منفرد آرٹ
نیویارک…این جی ٹی…دنیا بھر میں یوں تو فنکاروں کی کمی نہیں لیکن در حقیقت اصل آرٹسٹ وہی کہلاتا ہے جواپنے فن کا مظاہرہ کر کے لوگوں کو حیران کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔سیموئل نامی اس ماہر فنکار کو ہی دیکھ لیجئے جو برش کی بجائے اسپرے پینٹ کا ستعمال کرتے ہوئے آرٹ کے ایسے شاندار شاہکار تخلیق کرتا ہے کہ دیکھنے والے داد دیئے بنا نہیں رہ سکتے۔اس ویڈیو میں بھی سیموئل نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر کے سی پی یو پر اسپرے پینٹنگ کی مدد سے ایسا کمال دکھایا کہ آرٹ کا بے مثال نمونہ بن کر سامنے آگیا۔