25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 4:25
نوجوان کاگاڑی کی مرمت کرنے کا انوکھا طریقہ
نیویارک… این جی ٹی…ہر وہ کام لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے جو معمول سے کچھ ہٹ کر کیا جائے۔ذراان منچلوں کو ہی دیکھ لیجئے جنھوں نے گاڑی کی مرمت کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈااور جیک سے کار اوپر اٹھانے کے بجائے نوجوان خود ہی مین ہول میں گھس گیا اور گاڑی اس کے اوپر کھڑی کر دی۔اب گاڑی ٹھیک ہوئی یا نہیں یہ تو نہیں معلوم لیکن معمول سے ذرا ہٹ کر اس طریقے کی بدولت یہ نوجوان انٹرنیٹ پر ضرور مشہور ہوگئے۔