تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 11:58

برازیل کے رینورمیوکا کائٹ بورڈنگ اسپننگ مقابلوں میں عالمی رکارڈ

بیجنگ…برازیل کے رینورمیونے کائٹ بورڈنگ اسپننگ مقابلوں میں عالمی رکارڈ بنالیا برازیل کے رینو رمیو Romeu Reno نے چین کے کائٹ بورڈنگ اسپننگ مقابلوں میں عالمی رکارڈ بنالیا چین کے صوبہ فوجیان میں کائٹ بورڈ نگ عالمی کپ 2013 کے مقابلے جاری ہیں۔ پتنگ کے زور پر ہوا میں اڑنا اور سمندر کی بلند لہروں پر کرتب دکھانا۔ آسان نہیں۔ ماہر کھلاڑی بھی اونچی چھلانگ کے چکر میں ڈوب جاتے ہیں۔اسپننگ سیشن میں برازیل ، جرمنی ، فرانس، آسڑیلیا اور ڈومینک سے پانچ امیدوار پہنچے۔5 منٹ میں ہوا لٹکتے ہوئے ، جو بھی جتنے زیادہ بل کھائے گا اور ڈبکی نہیں لگائے گا ، فاتح کہلائے گا۔ریو ڈی جنریو کے رینو رمیو نے ، سات بار ہوا میں اسپن کیا، مقابلہ بھی جیتا اور عالمی رکارڈ بھی بنا ڈالا۔ عالمی کپ مقابلوں میں 23 ملکوں کے 80 کھلاڑی حصہ لے ر ہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.