25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 12:46
50فٹ بڑی دیوہیکل بطخ کا ورلڈ ٹور جاری
بیجنگ …این جی ٹی … ڈچ آرٹسٹ کی تیار کردہ 50فٹ بڑی بطخ کا ورلڈ ٹورکامیابی سے جاری وساری ہے جسے چین سے روانگی سے قبل مقامی لوگوں اور اہم شخصیات نے مل کر الوداع کہا۔دنیا کی سب سے بڑی یہ بطخ اب تک دنیا کے دس ممالک کا کامیاب سفر مکمل کر چکی ہے جس کا حالیہ دوماہ کا دورہ چین کے مختلف شہروں کا تھا جو اب اختتام پذیر ہو گیا ہے۔اس بطخ کوالوداع کہنے کیلئے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ جیکی چن بھی موجودتھے جنہوں نے سب کے ساتھ مل کر اس تقریب کو چار چاند لگادیے۔اس بطخ نے 2007میں اپنا یہ سفر شروع کیا جومختلف ممالک اور شہروں کے دریاؤں میں تیرنے کے بعد سب کی توجہ حاصل کرچکی ہے۔ پیلی رنگت کی حامل اس بطخ کو ہو ا بھر کر پھلایا گیا ہے جو بچوں اور بڑوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں کی جھیلوں، نہروں اور دریاؤں پر تیر تے ہوئے سفر کررہی ہے اور کئی سال پہلے شروع کیا گیا اس کا یہ سفر اب بھی جاری ہے جوکہ اپنی انفرادیت اور نیک مقصد کے باعث چین میں بھی کافی پسند کی گئی۔ اس بطخ کی اگلی منزل کو ن سا ملک یا شہر ہوگا، اس بارے میں آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ سر پرائز ہے جوفی الحال بتا یا نہیں جاسکتا۔