تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 14:6

ملتان کے نجی چڑیاگھر میں شیر کے بچے کی پیدائش

ملتان…ملتان میں ایک شیرنی نے شیر کو جنم دیا ہے جس کے بعد شیرنی اپنے بچے کو پالنے میں مصروف ہے ملتان کے ایک مقامی زمیندار فضل عباس مہے کی پالتو شیرنی نے شیر کو جنم دیا ہے سفید رنگ کا یہ ننھا شیر تمام دن اپنی شیرنی ماما کے ساتھ مصروف رہتا ہے ماں بھی اس سے محبت کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔ اسے دودھ پلانا اور اس کے قریب اگر کوئی آئے تو چنگاڑ کر اسے خوفزدہ کرنا۔ شیرنی کے مالک فضل عباس مہے بھی اس بچے کو دیکھ کر بے حد خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ چند ماہ قبل پیدا ہونے والے اس شیرنی کے تین بچے گرمی کے باعث ہلاک ہو گئے تھے تاہم اب وہ شیرنی کے بچے کا زیادہ خیال رکھیں گے تا کہ شیرنی اس بار اداس نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.