26 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:54
اپنے منہ اور پاؤں میں استرا پکڑ کر گاہکوں کی شیو کر نے ولا حجام
استنبول…این جی ٹی…ترکی میں ایک ایسا حجام بھی مو جود ہے جو اپنے گاہکوں کی شیو ذرا وکھرے انداز میں کرتا ہے۔یہ نو جوان حجام اپنے پاؤں اور منہ میں استرا پکڑ کر نفاست اور احتیاط کے ساتھ شیو بناتاہے جس میں مہارت کیلئے اس نے کافی پر یکٹس بھی کی۔اس منفرد تجربے کو دیکھنے اور اس سے مستفید ہو نے کیلئے بہادر افراد اس حجام سے خصوصی طور پر اپنی شیو بنواتے ہیں جبکہ آج تک کسی بھی گاہک کو اس سے کوئی خراش تک نہیں آئی۔