تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 3:59

مانو بلی کا اپنے مالک سے پیار جتانے کا انوکھا انداز

نیویارک…این جی ٹی…پالتو جانور ہمیشہ اپنے مالک کی توجہ کے منتظر رہتے ہیں اور اگر اآپ انہیں نظر انداز کرتے ہوئے اپنے روزمرہ معمولات میں مصروف رہیں تو وہ کچھ اس طرح بھی آپکی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والی اس مانو بلی نے جب اپنے مالک کوکمپیوٹر پر چیٹنگ میں مصروف دیکھا تو اسکے ارد گرد منڈلانے لگی لیکن جب مالک نے اسکی جا نب نگا ہ نہ کی تو بی بلی کو انکی یہ ادا ایک آنکھ نہ بھا ئی۔ننھی کیوٹ مانو ٹیبل پر چڑ ھیں اورکی بورڈپر جا کر بیٹھ گئی ، بس پھر کیا تھا جب جب مالک کی بورڈ کی جانب ہاتھ بڑھاتے بی مانو انہیں روک دیتیں ۔کافی دیر تک جاری رہنے والایہ سلسلہ بلاآخر اسی وقت ختم ہوا جب مالک نے کمپیوٹر بند کیا اور بی مانو کی جانب اپنی توجہ کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.