27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:37
جان داؤ پر لگاکرخطرناک کرتب دکھاتا ہوا بہادرنوجوان
لندن …این جی ٹی …زندگی کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن کچھ لوگ اپنے شوق کی تکمیل کی خاطرجان داؤ پر لگانے سے بھی نہیں گھبراتے۔ ایسا ہی ایک نوجوان نے اپنی جان جوکھم میں ڈالتے ہوئے اونچی اونچی عمارتوں اور پلوں سے لٹک کر ایسے ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے حیرت سے دنگ رہ گئے۔اس دوران ذرا سی بھی غلطی اس کو مو ت کے منہ میں پہنچا سکتی تھی لیکن مہارت اور کچھ کرنے کی لگن نے اس کو کامیاب کر دیا۔واقعی سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔