تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:54

سڈنی :دیوہیکل آرٹسٹک ماڈلز ساحل پر آنے والوں کی توجہ کامرکز

سڈنی …این جی ٹی… آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک منفرد آرٹ نمائش کاآغاز ہو گیا ہے جو کسی میوزیم میں نہیں بلکہ ساحلِ سمندر پر منعقد کی گئی ہے۔ سڈنی کا خوبصورت سا حل اوپن ائیر میو زیم میں تبدیل ہو گیا ہے اور لہروں کے کنارے منفر د مجسموں کی نما ئش جا ری ہے ۔ اپنے طر ز کی اس منفر د نمائش میں پیش کیے گئے مجسمے بھی انو کھی نو عیت کے ہیں جن میں جدّت اور جدیدیت نما یا ں ہے ۔ Sculpture by the Sea کے عنو ان کے تحت ہونے والی اس 17ویں سالانہ نما ئش میں پلاسٹک،چکنی مٹی،ربر،اسٹین لیس اسٹیل،پیتل،بان اور دیگر میٹریل سے تیار کیے گئے منفر د انداز کے عظیم الشان مجسموں نے لو گو ں کی تو جہ حاصل کر لی ہے ۔رواں ہفتے شروع ہونے والی اس دلچسپ نمائش میں14ممالک کے آرٹسٹوں کے تیار کردہ کم وبیش 106سے زائدآرٹسٹک ماڈلز نمائش پر رکھے گئے ہیں جو10نومبر تک جاری رہے گی جسے دیکھنے کم وبیش5لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.