تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:54

پیرو سے 1ہزار سال پرانی حنوط شدہ لاشیں دریافت

لیما…این جی ٹی …جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں قدیم مذہبی مقام سے کھدائی کے دوران دو حنوط شدہ لاشیں دریافت ہوئی ہیں جنہیں ایک ہزار سال سے بھی قدیم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایک بالغ مرد اور ایک بچے کی یہ دنوں ممیز پیروکے دارالحکومت لیما میں واری نامی قوم کی عبادت گاہ سے ملی ہیں جس کا وجود سو سے 6 سو سال قبل مسیح کے درمیان بتایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ دونوں حنوط شدہ لاشیں بالکل درست حالت میں ہیں اس لئے یہ گزشتہ30 برس میں اس مقام سے ملنے والی پہلی اہم ترین دریافت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.