27 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:56
امریکی مہم جو شہروں میں آنکلے، بلند عمارتوں سے چھلانگیں
نیویارک… امریکا میں مہم جوؤں کو نہ جانے کیا سوجھی ہے ،بلندپہاڑیوں اوراونچے پل چھوڑ کر شہروں میں آنکلے ہیں اور فلک بوس عمارتوں سے چھلانگ لگا کر سب کو حیرت زدہ کردیتے ہیں، شکاگو میں 3مہم جو ٹرمپ ٹاور پہنچے اور 92 ویں منزل پر پہنچ کر چھلانگ لگا دی۔نیچے لوگ اکٹھے ہوگئے ، پولیس کو بھی بلا لیاگیا، تاہم پیراشوٹ کھلنے پر سب کی پریشانی حیرت میں بدل گئی۔