28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:2
میٹھے کدوؤں سے بنے دیدہ زیب فن پارے
نیویارک… این جی ٹی… ہیلووین کے تہوار کو منا نے کیلئے جہاں دنیا بھر میں میٹھے کدوؤں پر منفرد اشکا ل تخلیق کی جا تی ہیں وہیں ایک امریکی آرٹسٹ نے میٹھے کدّوؤں سے انوکھے نمونے بنا کر اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا ۔Dave Haxنامی اس شخص نے میٹھے کدوؤں کو مختلف اوزاروں کی مدد سے تراش کر ان سے دیدہ زیب اشکا ل بنا ئیں اور تیاری کا تمام مرحلہ اور طریقہ کار آن لائن اپ لوڈ کر دیا۔جیکو لینٹرن، ڈسکو بال اور ننھی جگمگاتی کِی چینزسمیت دیگر کئی فن پارے نا صرف لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں بلکہ اب تک اس ویڈیو کو ہزاروں افراد دیکھ کر کدوؤں کو تراشنے کے فن سے مستفیدہو چکے ہیں۔