28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:2
امریکی شخص ڈاگی میاں کا کاسٹیوم پہن کر سڑکوں پر نکل آیا
نیویارک… این جی ٹی…پا لتو جا نوروں سے محبت تو بہت سے افر اد کر تے ہیں لیکن اس امریکی شخص نے تو کتوں سے محبت کا کچھ انو کھا ہی انداز اپنا لیا ہے۔امریکی ریاست پنسلوانیہ سے تعلق رکھنے والا47 سالہ میتھیوزپیشے کے اعتبار سے ٹیکنیشن ہے جو موقع ملتے ہی ناصرف کتے کا کاسٹیوم پہن کر سڑکوں پر نکل آتا ہے بلکہ بھونکتے ہوئے کاروں کے پیچھا بھی کرناشروع کر دیتا ہے ۔میتھیوزاپنے اس انوکھے حلیے میں نا تو اپنے دوستوں کی موجودگی میں شرمندہ ہوتا ہے اور نا ہی خاندان والوں کے سامنے اسے کسی قسم کی عار محسوس ہوتی ہے بلکہ ایک ڈاگی کی طرح گھر کے چاروں طرف دوڑتا اوربرتن سے کھانا کھاتے ہوئے بھی کتے کی نقالی کرتا نظر آتا ہے ۔