28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:50
پہلی بار سورج کی روشنی سے جگمگانے والاناروے کا انوکھا قصبہ
ناروے… این جی ٹی…ناروے کے صنعتی قصبے رجوکان کی ایک وادی تاریخ میں پہلی بار سورج کی کرنوں سے جگمگائے گی ۔جی ہاں اس انوکھی وادی کے گہرائی میں واقع ہونے کی وجہ سے ستمبر سے مارچ تک کے عرصے میں سورج کی شعاعیں یہاں نہیں پہنچ پاتی تھیں اور لوگ پہاڑیوں پر چڑھ کے کرنوں کو دیکھ کر خوش ہوتے تھے۔مگر اب وادی سے 450 میٹر اوپر ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دیوقامت آئینے ایسے زاویئے سے لگادئے گئے ہیں کہ ان سے ٹکرا کر سورج کی شعاعیں سیدھا اس قصبے پرپڑیں گی۔