تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:40

امریکا: بطخوں کی فوج خریداری کر نے اسٹور پہنچ گئی

نیویارک …این جی ٹی … امریکا میں بطخوں کا ایک دستہ خریداری کرنے کیلئے اسٹور میں پہنچ گیا۔ سازوسامان سے بھرے اس اسٹور میں50 بطخوں پر مشتمل یہ دستہ ایک دوسری کی دیکھادیکھی اندر داخل ہونا شروع ہو گیا۔دکان میں دا خل ہو نے کے بعد انہوں نے تمام چیزوں کا معائنہ کیا لیکن ادھر ااُدھر نظر دوڑانے کے بعد جب انہیں اپنی پسند کے مطابق کچھ نظر نہیں آیا تو اسٹور سے جانے کا ارادہ کر لیا۔ان بطخوں کے اسٹور میں آمد کے بعد یہاں مو جود افراد نے موبائل سے ان کی ویڈیو بنانی شروع کر دی اور ان کی موجودگی سے لطف اندوز ہو ئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.