تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 9:48

تھائی لینڈ کی خوبصورت سمندری چٹانوں پر کلِف ڈائیونگ کے مقابلے

بنکاک…تھائی لینڈ میں ہونے والے کلف ڈائیونگ ورلڈ سیریز کا مقابلہ روسی ڈائیور نے جیت لیا۔ ہریالی، نیلا سمندر، بْلندی، اور کھلاڑیوں کی بے خوف کارکردگی لیے تھائی لینڈ میں ہوا کلف ڈاؤنگ ورلڈ سیریز کا مقابلہ،یکے بعد دیگرے کھلاڑیوں نے بلندی سے غوطہ لگا کر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور حاظرین سے داد وصول کی، لیکن جب انتیس سالہ روسی ڈائیور ’آرٹم سلشینکو‘ Silchenko Artemنے اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو نہ صرف مقابلے میں شریک افراد سے داد وتحسین توسمیٹی بلکہ ان پر اپنی بے جگری کی دھاک بھی بٹھادی،مقابلے میں تیرہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی 2014 میں ہونے والی ورلڈ سیریز میں شریک ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.