29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:33
خون استعمال کرتے ہوئے آرٹ کے شاہکار تیار کرنے والانوجوان
نیویارک… این جی ٹی…جنون کی کوئی حد نہیں ہوتی جسکی جیتی جاگتی مثال یہ مصور پیش کرتا نظر آتاہے ۔ یہ انوکھا نوجوان مصور پینٹ کلر کے بجائے انسانی خون کو استعمال کرتے ہوئے ایسی مہارت سے آرٹ کے شاہکار تیار کرتا ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں ۔ اس انوکھے طریقے پر جہاں بہت سے لوگ اسے داد دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو نوجوان فنکار کے اس منفرانداز کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آتے ہیں۔