29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 2:33
امریکی شخص نے کبوتروں کو اسمگلنگ کی تربیت دے ڈالی
نیویارک… این جی ٹی…پرانے زمانے میں کبوتروں کے ذریعے پیغام رسانی کا کام لیا جاتا تھا لیکن اب دورِ جدید کے اسمگلرکبوتروں سے بھی مل لیجئے۔جی ہاں نیو یارک سے تعلق رکھنے والے 41 سالہ ڈیوک رِلے نامی فنکار نے کبوتروں کواسمگلنگ کی ایسی زبردست ٹریننگ دی ہے کہ وہ کسی بھی بارڈر کی پرواہ کئے بنا اپنا کام بخوبی سر اانجام دے سکتے ہیں۔ ڈیوک نے ابتدائی طور پر 50کبوتروں کو تربیت دی ہے جس کی آزمائش کے دوران پچیس کبوتروں نے کیوبا سے امریکہ تک سگار پہنچانے کا مشن کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔واضح رہے کہ امریکا کیوبا کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی روابط ترک کر چکا ہے اور ڈیوک اس انوکھے طریقے پر عمل کرکے پچاس سال سے زیادہ عرصے سے جاری کیوبا کی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے تھے۔