تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 7:40

دنیا کے سب سے بڑے نارنجی ہیرے کی ہانگ کانگ میں رونمائی

ہانگ کانگ …این جی ٹی …سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلامی سے قبل دنیا کا سب سے بڑا نارنجی ہیرا ہانگ کانگ میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔14اعشاریہ82قیراط کا بیضوی کٹ والا یہ نارنجی ہیرا’ دی اورنج‘دنیا کے بہترین تراشیدہ اور قیمتی ہیروں میں سے ایک ہے جو معروف نیلام گھر کرسٹیزکے تحت نیلامی کیلئے پیش کیا گیا ہے۔12نومبر کو جنیوا کے ہوٹل میں ہونے والی نیلامی میں نایاب اہمیت کے حامل اس نارنجی ہیرے کی17ملین(1کروڑ70لاکھ)سے20 ملین(2کروڑ)ڈالر تک میں فروخت ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.