29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:12
چھو ٹا سا میں بچہ ہو ں پر کا م کروں گا بڑے بڑے
ڈبلن…این جی ٹی …فن عمر کا محتاج نہیں ہوتا۔ اس بات کا جیتا جاگتا نمونہ ایک بچہ ہے جس نے پانچ سال کی عمر میں میوزک کی دنیا میں بحیثیت ڈرمر قدم رکھ کر تہلکہ مچادیا ہے ۔یہ بچہ بچوں کے کھلو نا ڈرم کو نہیں بلکہ ماہر ڈرمرز کے زیر استعما ل ڈرم کو بلا کسی ہچکچاہٹ اور مہارت کے اسٹیک اور ہاتھوں سے بجاتا ہے۔ ایک ننھی عمر میں جب بچے اپنی معصوم حرکتوں سے لوگوں کو محظوظ کرتے ہیں وہیں اس عمر میں یہ بچہ ڈرم اسٹیک کو تھامے ڈرم بجاکر چا روں طرف سُر بکھیر تا اور سب کو اپنا دیوانہ بناتاہے ۔