29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:28
جا پا ن:عمر رسیدہ افراد کی دل جو ئی کیلئے روبوٹک پانی کی بلی
ٹوکیو…این جی ٹی …جا پا ن میں جدید ٹیکنا لو جی کی حا مل ایسی روبو ٹک پانی کی بلی (Seal) متعارف کر وائی گئی ہے جو بیما ر اور عمر رسیدہ افراد کی دل جو ئی کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔سفید نر م وملا ئم مصنو عی با لوں والی پانی کی بلی کسی بھی انسان کے چھو نے کے بعد اپنا سر اور دم ہلا نے کے ساتھ ساتھ مخصوص قسم کی آوازیں نکال کر اپنی محبت کا اظہا ر کر تی ہے۔ ما ہر ین کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹک پانی کی بلی ایک جدید قسم کا کھلو نا ہے جو اپنی معصوم حرکتوں سے بیما ر اور عمر رسیدہ افراد کی نا صرف تنہا ئی کو ختم کر تی ہے بلکہ انہیں جسما نی طور پر بھی توانا رکھنے میں مدد گا رثا بت ہو تی ہے ۔اس سیل کو جاپان کے مختلف اسپتالوں میں عمر رسیدہ افرادکی دلجوئی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتا ئج سامنے آرہے ہیں۔