تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 8:28

شادی کو یادگار بنانے کا انوکھا انداز!!

لندن…این جی ٹی …دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو اپنی شادی پر کچھ انوکھا کرنے کے لیے اچھوتا انداز اپناتے ہیں۔برطانوی شہر سنڈرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 43سالہ کلیرا فیلون اور38سالہ پال ورتھی کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جنہوں نے اپنے شادی پر روایتی پرتعیش گاڑیومیں سفر کرنے کے بجائے کچرا جمع کرنے والے ٹرک کو ترجیح دی۔سنڈرلینڈ سٹی کونسل کیلئے کچرا جمع کرنے کا ٹرک چلانے والا یہ جوڑا اپنی ملازمت کی جگہ پر پہلی بار ملا اور ایک دوسرے سے شادی کے عہد و پیمان کرڈالے۔شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کیلئے اس جوڑے نے روزی روٹی کے ذریعے کو ہی شادی کیلئے اپنا سفری ذریعہ بنانے کی ٹھانی اور 1لاکھ27ہزار پاؤنڈ مالیت کی بن لوری ویگن کو سجا سنوار کر اسکے ذریعے شادی کے وینیو تک پہنچے۔شاندار پرتعیش گاڑیوں یا پھر گھوڑا گاڑیوں اور بگھیوں کے بجائے اس انوکھے سجے سجائے ٹرک پر شادی کے استقبالیے تک پہنچنے والے اس جوڑے نے دیکھتے ہی دیکھتے برطانیہ سمیت دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان بنالی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.