29 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 23:1
فوٹوگرافر کا کارنامہ۔ڈھانچے سے بریک ڈانسنگ اور اسکیٹ بورڈنگ کرادی
لندن…این جی ٹی…ذہانت اور مہارت کسی کی میراث نہیں ہوتی اور برطانوی فوٹو گرافر اور لائٹ آرٹسٹ نے یہ بات اپنی حالیہ تیار کردہ وڈیو کے ذریعے ثابت کردکھائی ہے۔ماہر آرٹسٹ ڈیرن پیرسن نے ہیلووین کی مناسبت سے "لوئٹ گوز آن"نامی ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ایک ڈھانچے کو شہر کے مختلف حصوں میں بریک ڈاسنگ اور اسکیٹ بورڈنگ کرتے دکھایا ہے۔پیرسن نے کم وبیش ایک سال کے عرصے میں لائٹ اور اسٹاپ موشن تکنیک کو بیحد مہارت سے ساتھ ملاتے ہوئے 700لائٹ پینٹڈ فریمز کو ساتھ ملا کر ایک وڈیو تخلیق کی جس میں جہاں لائٹ سے بنا ڈھانچہ کہیں اونچے نیچے مقامات پر اسکیٹ بورڈنگ کررہا ہے تو کہیں اچانک زمین سے نمودار ہوکر بریک ڈانسنگ کرنے لگتا ہے۔