30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 1:50
30 فیصد بچے بو لنے سے قبل ہی موبا ئل فون استعمال کر نا سیکھ جا تے ہیں ،تحقیق
نیویارک…این جی ٹی…آج کے بچے اب اتنے بچے نہیں رہے ۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مو جو دہ دورمیں بچے بو لنا بعد میں سیکھتے ہیں اور انہیں موبا ئل فو ن کا استعمال پہلے آ جا تا ہے۔امریکہ میں کی گئی اس تحقیق کے مطا بق ایک تہائی بچے نہایت کم عمری میں مو بائل فو نز اور ٹیبلٹ کا استعما ل اس وقت سے سیکھ جا تے ہی جب انہیں درست اندازسے بولنا بھی نہیں آتا ۔ 3سا ل تک عمر تک پہنچتے پہنچتے 30 فیصد بچے جدید الیکٹرانک آلات کا استعما ل شروع کر دیتے اور اسکول جانے سے قبل ہی 70فیصد بچے ان میں مکمل مہا رت حاصل کر چکے ہو تے ہیں ۔ تحقیق سے یہ بھی ظاہر ہو ا کہ2ہزار 11 تک 8 سال تک کی عمر کے بچے مو بائل فون استعما ل کر رہے تھے تاہم 2013ء تک مو با ئل فون کا استعمال ۲سال کے بچوں میں بھی عام ہو چکا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ دو سا ل قبل تک یہی بچے اگر مو با ئل فون دن بھر میں 5منٹ کے لیے استعما ل کرتے تھے تو یہ دورانیہ اب بڑ ھ کر 15 منٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ ماہرین نے اس صورتحال کو والدین کے لیے تشویشنا ک قر ار دیا ہے اوران کے مطابق والدین کو اس با ت کا دھیان رکھنا چا ہیے کہ بچے مو با ئل فون اور دیگر جدید میڈیا کا استعمال کس طر ح کر رہے ہیں ۔