30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 5:53
پرتگال: 98 فٹ اونچی لہر کی زد میں آنے والی سرفر کو بچا لیا گیا
لزبن…پرتگال میں 98 فٹ اونچی لہر کی زد میں آنے والی برازیلین سرفر کو بچا لیا گیا۔ پرتگال میں سرفنگ ایونٹ کے دوران برازیل کی 26 سالہ سرفر مایا گیبرا سے ایک 30 میٹر اونچی لہر ٹکرائی۔ وہ ڈوبنے ہی والی تھی کہ ساتھی سرفر نے کمال پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے بحفاظت پانی سے باہر نکال لیا۔ واقعے میں مایا کا ٹخنہ ٹوٹ گیا اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔