30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 17:58
چینی کباب فروش کا دسترخوان ہی وسیع نہیں،وہ دل کا بھی کشادہ ہے
بیجنگ…چین میں ایک کباب فروش کا دسترخوان ہی وسیع نہیں بلکہ وہ دل کا بھی کشادہ ہے۔وہ اب تک 10 لاکھ یوآن خیرات کرچکاہے۔سنکیانگ کے علاقے ایغور سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ کباب فروش عالم کے کباب بہت لذیذ اور مزے دار ہوتے ہیں۔اس نے ایک کھوکھے سے کاروبار شروع کرکے اسے مزید وسعت دے دی ہے۔ ساتھ ہی عالم نے غریب طلبہ کو رقم کی فراہمی کی اسکیم بھی شروع کی تاکہ غربت کے باعث کوئی تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔2001 میں صرف سو یوآن سے شروع کئے گئے کباب فروشی کے کاروبار کی بدولت وہ اب تک 10 لاکھ یوآن لوگوں کی بہبود کے لیے خرچ کرچکا ہے۔