تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 اکتوبر 2013
وقت اشاعت: 21:11

میری ٹائم میوزیم کراچی میں اگلے ماہ ڈولفن شو شروع ہوگا

کراچی…خوب صورت، لمبی اور گوری بلوگا وہیل کراچی والوں سے دوستی کرنے آگئی ہے۔ میری ٹائم میوزیم میں موج مستی سے بھرپور ڈولفن شو آیندہ ماہ سے شروع ہوگا،ڈولفن سے لمبی مگر ڈولفن کی ہی ایک اسپیشی بلوگا ویل ،گذشتہ رات کراچی پہنچی ہے ،ڈولفن شو میں شرکت کے لئے خوبصورت لمبی اور سفید ویل پہلی بار روسسے لائی گئی ہے۔12فٹ لمبی اور 1 ٹن وزنی اس ویل کی غذا میں مچھلیاں شامل ہیں،اسٹیفن نامی اس ویل کومخصوص پول میں رکھا گیا ہے انڑنیشل طرز کا یہ پول 66فٹ لمبا اور 56 فٹ چوڑا ہے جس کی گہرائی 15 فٹ ہے ،کراچی کی آب وہوا میں گھل مل جانے والی اس ویل کی عمر 10 سال ہے ،ڈلفن شو میں شر کت کے لئے مزید دو ڈلفن اور ایک سی لائن بھی لایا جائے گا ،انتظامیہ کے مطابق ڈلفن کا یہ شو برصغیر میں پہلی بار منعقد ہوگا۔ویل کی اٹکھلیاں اور موج مستیاں دیکھنے کے قابل ہے ،جلد ہی اس ویل کو عوام بھی دیکھ سکیں گے کراچی کے میری ٹائم میوزیم میں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.