1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:39
معذور فرانسیسی شخص کا ما ؤ نٹ ایورسٹ سے چھلا نگ لگا نے کا نیا ریکار ڈ
پیرس… این جی ٹی… فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک فرد نے معذوری کے با جو د ما وئنٹ ایورسٹ سے اسکا ئی ڈا ئیونگ کر نے کا نیا ریکار ڈ قائم کر دیاہے ۔پچپن سالہ Marc Koppجسما نی معذوری کی بیماری multiple sclerosisمیں مبتلا ہے جس کے با عث اسے عام زندگی میں نقل و حر کت کے لیے وہیل چیئر استعما ل کر نی پڑ تی ہے ۔ اس معذور ی کے با وجو د وہ دنیا کی بلند ترین چو ٹی سے چھلا نگ لگا کر یہ ایڈونچر سر انجا م دینے والا دنیا کا پہلا معذور فرد بن گیا ہے ۔