1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 9:41
19 ویں صدی کی سائیکل دورِ جدید میں
برلن …این جی ٹی …ایک جرمن کمپنی نے 19 ویں صدی کی نایاب سائیکل کو اُسی پرانے ڈیزائن میں تیار کرکے دورِ جدید میں پیش کیا ہے جس کا رنگ روپ وہی پرانا لیکن انداز اور ٹیکنالوجی نئی استعمال کی گئی ہے۔Penny Farthing نامی دو پہیوں کی حامل اس سائیکل کا اگلا پہیہ بڑ اجبکہ پچھلا سائز میں چھو ٹا ہوتا ہے جسے چلانا اور اس پر بیٹھنا بھی ایک فن ہے۔ جرمن ماہرین نے اس سائیکل کے ڈیزائن میں کسی قسم کی تبدیلی کر نے کے بجائے اسے دور ِ جدید کی ٹیکنالوجی سے لیس کر تے ہو ئے اسے الیکڑک سائیکل میں تبدیل کر دیا ہے جو وزن میں بھی کافی ہلکی ہے۔اس سائیکل کی ایک زبر دست خصوصیت یہ بھی ہے کہ اسے پارک کر تے وقت جدید انداز میں لاک کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سیٹ کو ایک بٹن کی مدد سے سائیکل سے الگ کرکے ساتھ لے جایا جاسکتا ہے تاکہ چوری ہو نے سے محفوظ رہ سکے۔