1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:18
کولمبیا میں ونگ سوٹ میں ہیلی کاپٹر سے چھلانگ
بگوٹا…کولمبیا کے ڈئیر ڈیول جوناتھن نے ونگ سوٹ میں ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی تو دیکھنے والے داد دیے بنا نہ رہ سکے۔اگر طبیعت میں ایڈونچر ہو تو انسان ہر وقت کچھ نہ کچھ نیا کرنے کا سوچتا رہتا ہے اور ایسے ہی ہیں ”ڈیئر ڈیول جوناتھن“ جنہوں نے اپنے دوست کے ساتھ ونگ سوٹ میں 3ہزار میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ ونگ سوٹ پہنے ہوا میں لہراتے جوناتھن کے مناظر کیمرے میں محفوظ ہوگئے۔ ونگ سوٹ جمپنگ میں جوناتھن کے پاس 4 عالمی ریکارڈز ہیں۔