تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 16:9

جنیوا میں اس ماہ نایاب نارنجی ہیرے کی نیلامی ہوگی

جنیوا …جنیوا میں اس ماہ انتہائی نایاب نارنجی ہیرے کی نیلامی ہوگی۔قیمتی ہیرا 2 کروڑ ڈالر تک میں نیلام ہونے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔چودہ اعشاریہ آٹھ دو قیراط وزنی نارنجی رنگ کے سب سے بڑے ہیرے کو 12 نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔اس ہیرے کی نیلامی 2کروڑ ڈالر تک ہو نے کی توقع کی جارہی ہے۔تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ نیلامی اس سے زیادہ قیمت میں بھی ہوسکتی ہے۔اب تک صرف 6 قیراط وزن کا نارنجی ہیرا نیلام ہوا ہے اس لیے اس ہیرے کی نیلامی کو بہت اہمیت دی جارہی ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.