1 نومبر 2013
وقت اشاعت: 22:36
دس لاکھ رنگ برنگی بالز سے بھر اپُول؛چین میں انوکھا ورلڈ ریکارڈ قائم
بیجنگ… این جی ٹی…پانی سے بھرے سوئمنگ پولزتو آپ نے بہت دیکھے ہونگے لیکن کبھی ایسا پول دیکھا ہے جس میں پانی کے بجائے لاکھوں پلاسٹک کی بالز بھری ہوئی ہوں۔جی ہاں چین میں 41فٹ لمبے اور 82فٹ چوڑے ایک خالی پول میں پلاسٹک کی بے شمار گیندیں بھر کر اپنی نوعیت کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے ۔ دس لاکھ گلابی اور سبز رنگ کی بالز سے بھرے اس پول میں درجنوں افراد بھی تفریح کیلئے آ گئے اور کچھ دیر کیلئے اپنے آپ کو ننھا بچہ تصور کرتے ہوئے اس انوکھے پول میں جی بھر کر لطف اندوز ہوئے۔ گینز انتظامیہ نے اس انوکھی تفریح گاہ کو بطور دنیا کے سب سے بڑے بال پِٹ کی حیثیت سے ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا ہے۔