تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:6

امریکی شہری نے برقی چپ بازومیں نصب کرلی

واشنگٹن…ایک امریکی شہری نے تاش کے سائز کی برقی چپ ڈاکٹر کی مدد کے بغیربازومیں نصب کرلی۔ اب اْس کا اسمارٹ فون اْس کے جسم کے اندر چپ سے ڈیٹا وصول کرے گا۔ بچپن میں روبوٹ بننے کے خواہش مند سافٹ ویئر ڈیولپر ٹم کینن کا یہ تجربہ انسانی جسم کا درجہٴ حرارت ریکارڈ کرنے کے بعد اسمارٹ فون کو پہنچائے گا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس آلے میں جدت لائی جا سکتی ہے۔ آپریشن کے ذریعے ٹم کے جسم کے اندر چپ نصب کرنے کے لیے معالج کے انکار پر ٹم نے ٹیٹو بنانے والوں کی مدد سے چپ اپنے بازو کے اندر نصب کروایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.