تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 نومبر 2013
وقت اشاعت: 8:47

چین میں جنگل میں چھوڑنے کیلئے پانڈا کی تربیت

بیجنگ…جنگل میں کیسے رہنا ہے اور دیگر جانوروں کے ساتھ کیا برتاوٴ کرنا ہے۔ اس کے لیے دی جارہی ہے چین میں پانڈا کے بچے کو خصوصی ٹریننگ۔ اس ننھے پانڈاکو صوبہ سیچوان کے وائلڈ لائف ٹریننگ سینٹر میں گزشتہ دو سال سے ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ جس میں انسانی مداخلت کم سے کم کرنے کے لیے اس کی نگرانی انفراریڈ آلات کی مدد سے کی جارہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانڈا کو 6نومبرکو جنگل میں چھوڑ دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.