4 نومبر 2013
وقت اشاعت: 2:58
تمام تر سہولیات زندگی سے آراستہ ننھے موبائل ہومز
اوتاوا… این جی ٹی…وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے کشادہ گھر تو آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے اب ذرا یہ ننھے ننھے گھر بھی دیکھ لیجئے ۔جی ہاں کینیڈین کمپنی نے ایسے انوکھے گھر ڈیزائن کئے ہیں جو ہیں تو صرف دس فٹ کے رقبے پر محیط لیکن تمام تر سہولیات ِ زندگی سے آراستہ ہیں۔با آسانی کہیں بھی منتقل ہو جانے والے دس فٹ چوڑے اور اتنے ہی لمبے دو منزلہ اس جدید موبائل ہومز میں بیڈ روم، باتھ روم اور کچن کیساتھ ساتھ لیونگ روم بھی موجود ہے۔آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جدید ماحول دوست گھر پچیس ہزار سے اٹھائیس ہزار ڈالر میں فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔