5 نومبر 2013
وقت اشاعت: 1:14
فوم کی درجنوں تہوں سے بنے جانوروں کے دیدہ زیب مجسمے
برازیلیا…این جی ٹی…برازیل کی ایک فن کارہ نے فوم کی درجنوں تہوں سے آرٹ کے ایسے شاہکار تیار کر لئے ہیں جن کی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ Joo Loureiroنامی اس آرٹسٹ نے سُرمئی رنگ کے عام فوم کے چھوٹی بڑی تہیں بنا کر انہیں ایک دوسرے پر ترتیب سے رکھتے ہوئے جانوروں کے حقیقت سے قریب تر مجسمے بنا ڈالے ہیں ۔اس باصلاحیت فن کارہ کی جانوروں سے محبت بے شک لا جواب ہے جس نے لوگوں میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے اپنے فن پاروں کو نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا ہے۔