6 نومبر 2013
وقت اشاعت: 11:3
تائیوان کے ریسٹورنٹ میں انوکھا مقابلہ!!
تائی پے …این جی ٹی …کونسا ویٹر سب سے پہلے اپنے کسٹمر تک آرڈر صحیح سلامت پہنچائے گا؟ ۔تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں انوکھے مقابلے کا انعقاد ہواجہاں ریسٹورنٹ کے ویٹرز اور اسٹوڈنٹس مشروبات اور کھانے پینے لوازمات سے بھری ٹرے اُٹھائے تیز رفتاری سے اپنے کسٹمر تک پہنچنے کی جستجو میں نظر آئے۔برق رفتاری سے اپنی سروس کرنے اور کسٹمرز تک مطلوبہ آرڈر پہنچانے کے حوالے سے ویٹرز کے اس امتحان میں جیتنے والے خوش نصیب کو8ہزار ڈالر کی انعامی رقم سے بھی نوازا گیا۔