8 نومبر 2013
وقت اشاعت: 19:10
چین:پانچ سا لہ بچی نے اپنا سَرلوہے کی گرِل میں پھنسا لیا
ٰبیجنگ …والدین کی ذرا سی عدم توجہ بچوں کو کسی بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے جسکی تازہ ترین مثال چین میں دیکھنے کو ملی۔چینی صوبے فوجان(Fujian)میں ایسا ہی کچھ ہوا جب پانچ سالہ بچی نے اپنا سر کھڑکی میں موجود لوہے کی گرِل میں پھنسا لیا جسے واپس نکالنا اس کیلئے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو گیا۔ چوتھی منزل پر موجود اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے لٹکتی اس بچی کی چیخ و پکار پڑوسیوں کے کانوں تک جا پہنچی جس پر کافی تگ ودو کے بعد بچی کے سر کو باحفاظت نکال لیا،اسی کو کہتے ہیں کہ جان بچی تو لاکھوں پائے۔