14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 4:39
امریکہ میں آسمان پر چھائے بادل کا انوکھا منظر
ٹیکساس …این جی ٹی…امریکی ریاست ٹیکساس میں کیمرے کی آنکھ نے ایسا انوکھا منظر محفوظ کیا ہے جو اس سے پہلے شاید ہی کبھی کسی کی نگاہ سے گزرا ہو۔جی ہاں جناب یہ کسی فلم کا منظر نہیں اور نہ ہی ٹیکنالوجی کی مدد سے تشکیل دئیے جانے والے کسی آرٹ کا مظاہرہ ہے بلکہ یہ تو ٹیکساس کے فلک پر قدرت کی جانب سے تخلیق پانے والے بادلوں کا ایک منظر ہے۔یہ انوکھا منظر سب سے پہلے ایک ٹرک ڈرائیور نے دیکھاجس نے اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردی ،لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسا منفرد اور دلکش نظارہ شاید ہی کبھی دیکھنے کو ملے۔