14 نومبر 2013
وقت اشاعت: 6:16
جینیوا:گلابی ہیرے کی 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں نیلامی
جینیوا…جینیوا میں گلابی رنگ کے ہیرے کی چاندی ہوگئی۔ پنک اسٹار نامی ہیرا8کروڑ 30لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ سوتھ بی کے نیلام گھر میں ہونے والی نیلامی میں بولیاں سوئس فرانک میں لگائی گئی تھیں۔ آٹھ کروڑ ڈالر سے زائد میں نیلام ہونے والے اس ہیرے نے نیا ریکارڈ بھی بناڈالا ہے۔ اس سے پہلے سوتھ بی نیلام گھر میں ہی 4کروڑ 62لاکھ ڈالرز میں ایک ہیرا نیلام کیا گیا تھا۔