15 نومبر 2013
وقت اشاعت: 7:42
دبئی میں ائیر شو کے انعقا دسے قبل ہی سماں بندھ گیا
دبئی…دبئی میں ائیر شو کے انعقا دسے قبل ہی سماں بندھ گیا اورمتحدہ عرب امارات کی دو ائیروبیٹک فلائنگ ٹیموں نے ریہرسل کرکے خوب داد وصول کی۔دبئی ورلڈ سینٹر میں دس طیاروں پر مشتمل الفرسان ٹیم نے فضا میں ریہرسل کی۔ شو میں حصہ لینے کیلئے جہازوں کو سنہرے اور سیاہ رنگ سے رنگا گیا ہے جو صحرا اور تیل کی نشاندہی کررہے ہیں۔ایئر شو میں برطانیہ کی فلائنگ ٹیم بھی حصہ لے گی۔دبئی ایئر شو 17سے 21نومبر تک جاری رہے گا۔